24 نومبر، 2018، 2:36 PM

پنجاب بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد

پنجاب بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد

پاکستان کے صوبہ پنجاب بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کےلیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں یکم دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کے تحت جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی جب کہ 5 یا5 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی۔

News Code 1885902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha