پاکستان اور ملائیشیا کے وزراء اعظم کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمے اور دیگر امور میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمے اور دیگر امور میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں ۔ملائیشیا کے دورے پر گئے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت کوالالمپور میں ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کی ہے۔ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد آئندہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے اور یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خزانہ، نجکاری،سیاحت خوراک اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی دونوں سربراہان مملکت میں اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ماضی کے تجربات سے سیکھنے ملائیشیا آئے ہیں،ملائیشیا اور پاکستان کے حالات ملتے جلتے ہیں۔

News Code 1885801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =