مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ہندوستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہاہے۔ اس موقع پر چھوٹے بڑے تمام شہروں میں محافل میلاد ، جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد ، فرزندان اسلام آنحضور(ص) کی مدح سرائی میں مشغول، فضائیں درود سلام کی صداﺅں سے معطر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ہندوستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) روایتی جوش و جذبہ اور مذہبی عقیدت سے منایا جارہاہے ، گلیوں اور محلوں کوبرقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیاہے جبکہ اس موقع پر سرکاری اور نجی عمارتیں اور گلیاں محلے بھی جگمگا اٹھے ہیں ، برقی روشنیوں سے سجائی گئی مساجد اور گھروں میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا جارہاہے جن میں فرزندان توحید آنحضور (ص) کی مدح سرائی میں مشغول اور درود سلام کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ بچوں اور بڑوں میں شرینی اور رنگا رنگ کھانے پکا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی جشن میلا د النبی (ص) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔
پاکستان اور ہندوستان میں جشن میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت سے منایا جارہاہے
پاکستان اور ہندوستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہاہے۔
News ID 1885799
آپ کا تبصرہ