مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں آج 12 ربیع الاول عید میلادالنبی (ص)بڑے مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے اور سید الانبیاء ، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی (ص) کے عقیدتمند محافل میلاد کا انعقاد کرکے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کا اظہار کررہے ہیں اہلسنت کی روایات کے مطابق 12 ربیع الاول سرور کونین ، ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت کا دن ہے جبکہ شیعہ مسلمانوں کے نزدیک سید الانبیاء خاتم النبیین ، سرور دوعالم حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت باسعادت کا دن 17 ربیع الاول کو ہے اور دونوں تاریخوں کو باہم ملانے کے لئے ایران کے ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) نے ہفتہ وحدت منانے کا حکم دیا تھا لہذا آج کی تاریخ سے ہفتہ وحدت کا آغاز ہوگیا ہے 12 ربیع الاول سے لیکر 17 ربیع الاول تک مسلمانوں کے درمیان ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں جشن و سرور کی محفلیں اور آنحضور کی سیرت طیبہ کی روشنی میں مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی پر زوردیا جاتا ہے
آپ کا تبصرہ