مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی میں ڈی ایٹ تنظیم کے وزراء خارجہ کے 17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ تجارتی اور اقتصادی پابندیوں سے عالمی اقتصادی نظام درہم و برہم ہوسکتا ہے۔
ایرانی وزير خارجہ نے گروپ ڈی 8 کے 17 ویں اجلاس سے خطاب میں ترکی کی طرف سے تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پر ترک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ڈی 8 رکن ممالک کا پلیٹ فارم بہت اچھا پلیٹ فارم ہے ۔ اور گذشتہ دو دہائیوں میں اس تنظيم نے اقتصادی شعبہ میں باہمی فروغ کے سلسلے میں اہم اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے اور ڈی ایٹ تنظیم کے رکن ممالک اقتصادی شعبہ میں عالمی تجارت اور اقتصاد کے لئے بہترین نمونہ بھی پیش کرسکتے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی ڈی 8 کے اہداف کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ