مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کی 4خواتین کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق قتل کی گئی خواتین میں ماں، اس کی دو بیٹیاں اور نواسی شامل ہیں۔ چاروں خواتین کو کلہاڑیوں کے وار کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پریہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس کےمطابق 4افراد کے قتل کا یہ لرزہ خیز واقعہ اوکاڑہ کےنواحی گاؤں 38ڈی میں پیش آیا، مقتول خواتین کی شناخت مریم، اس کی 2بیٹیوں صائمہ اورخالدہ اور نواسی فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ نامعلوم ملزمان نے ان خواتین کو اپنی بربریت اور سفاکی کا نشانہ بناتے ہوئے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کی 4خواتین کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق قتل کی گئی خواتین میں ماں، اس کی دو بیٹیاں اور نواسی شامل ہیں۔
News ID 1885209
آپ کا تبصرہ