25 اکتوبر، 2018، 5:24 PM

پاکستان ہندوستان سے بات چیت سے گھبراتا نہیں

پاکستان ہندوستان سے بات چیت سے گھبراتا نہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ پاکستان ہندوستان سے بات چیت سے گھبراتا نہیں ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ پاکستان ہندوستان سے بات چیت سے گھبراتا نہیں ہے اور بات چیت کے ذریعے سے معاملات حل کیے جاسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے 6.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا، پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس 2 ہزار سے300 ریال کردی جائے گی۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 2 سے 5 نومبر کو سرکاری دورے پر پہلی مرتبہ چین جائیں گے، وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ شنگھائی کانفرنس میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج نے 20 کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے، پاکستان کشمیر میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان مذاکرات سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان سے بات چیت سے گھبراتا نہیں، بات چیت کے ذریعے سے معاملات حل کیے جاسکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر قندھار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کے الزامات کو مسترد کردیا۔

News Code 1885070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha