مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کےاہل خانہ سےملاقات کی ہے۔ شاہ سلمان نےخاشقجی کے بھائی، بیٹے سے تعزیت کی، دارالحکومت ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم سعودی عرب سے اسکائپ پر جڑے سعود القحطانی نے دیا تھا جو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے انتہائی قریب ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔ خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کرنے کے علاوہ سعودی عرب کے بھیانک چہرے کو بھی دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ترک صدر طیب اردوغان نے آج اپنے خطاب میں سوال اٹھایا تھا کہ جمال خاشقجی کا قتل ہوا ہے تو پھر لاش کہاں گئی؟
آپ کا تبصرہ