10 اکتوبر، 2018، 8:03 AM

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں 115 ملزمان پر فرد جرم عائد

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں 115 ملزمان پر فرد جرم عائد

پاکستان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ ملزم سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اور صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

مشتاق سکھیرا کے وکلا نے پانچ لاکھ کا ضمانتی مچلکہ داخل کردیا اور سابق آئی جی کی آئندہ سماعتوں پر حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کیلیے طلب کرلیا۔

News ID 1884660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha