6 اکتوبر، 2018، 6:12 PM

ہندوستان میں اشتہاری ہورڈنگ گرنے سے 4 افراد ہلاک، 7 زخمی

ہندوستان میں اشتہاری ہورڈنگ گرنے سے 4 افراد ہلاک، 7 زخمی

ہندوستانی شہر پونے کی مصروف شاہراہ پر نصب محکمہ ریلوے کا بھاری بھرکم اشتہاری ہورڈنگ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی شہر پونے کی مصروف شاہراہ پر نصب محکمہ ریلوے کا بھاری بھرکم اشتہاری ہورڈنگ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی مصروف ترین شاہراہ پر نصب وزنی اشتہاری ہورڈنگ اچانک سڑک پر رواں دواں ٹریفک پر آن گرا۔ ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمیوں ہونے والوں کو پونے کے جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دو زخمیوں کی سر پر گہری چوٹ لگنے سبب حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بھاری بھرکم ہورڈنگ اس وقت زمین بوس ہوا جب گاڑیاں سگنل کھلنے کی منتظر تھیں۔ ہورڈنگ گرنے سے 4 رکشے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے چاروں افراد رکشا ڈرائیور تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ہورڈنگ ریلوے کی ملکیت ہے اور ریلوے کی ہی زمین پر غیر قانونی طور پر نصب کیا گیا تھا۔ ہورڈنگ مقررہ وزن سے کئی گنا وزنی اور سائز میں بڑا تھا۔ محکمے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

News Code 1884572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha