2 اکتوبر، 2018، 4:25 PM

نئی دہلی میں 20 ہزار ہندوستانی کسانوں کا احتجاج

نئی دہلی میں 20 ہزار ہندوستانی کسانوں کا احتجاج

ہندوستان میں ملک بھر سے جمع ہونے والے 20 ہزار کسان حکومت کے خلاف سب سے بڑے احتجاج کے لیے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ملک بھر سے جمع ہونے والے 20 ہزار کسان حکومت کے خلاف سب سے بڑے احتجاج کے لیے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔

یوپی نئی دہلی بارڈر پر پہنچنے والے کسانوں کے قافلے پر ہندوستانی پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کر دی جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے۔ مارچ کے شرکاء نے پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش بھی کی، ہندوستانی کسان اپنے 15مطالبات لے کر نئی دہلی پہنچے ہیں۔ کسان حکومت سے ٹیوب ویلز کے لیے مفت بجلی کی فراہمی، زیر التواء گنے کی فوری ادائیگی ،60 سالہ کسانوں کی ماہانہ 5 ہزار روپے پینشن سمیت 15 مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔

News Code 1884454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha