22 ستمبر، 2018، 11:31 AM

اہواز میں دہشت گردوں کے حملے میں 25 افراد شہید،60 زخمی/ 3 دہشت گرد ہلاک، 1 گرفتار

اہواز میں دہشت گردوں کے حملے میں 25 افراد شہید،60 زخمی/ 3 دہشت گرد ہلاک، 1 گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 60 زخمی ہوکئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 60 زخمی ہوکئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران میں آج ہفتہ دفاع مقدس منایا جارہا ہے اور ملک بھر میں فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گيا ہے مرکزی پریڈ دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی  جس سے صدر حسن روحانی نے خطاب کیا۔ ادھر ایران کے صوبہ خوزستان میں مسلح دہشت گردوں نے فوجی پریڈ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں ۔ صوبہ خوزستان کے گورنر، ولی فقیہ کے نمائندے اور اعلی فوجی کمانڈر اس بہیمانہ حملے میں محفوظ رہے۔  زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر شہداء کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے

ذرائع کے مطابق 4 مسلح دہشت گردوں نے اہواز میں فوجی پریڈ کو نشانہ بنایا سکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو موقع پر ہی  ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد بعد میں ہلاک کردیا اور ایک دہشت گرد کو  گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہےجبکہ شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری الاحوازیہ دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جسے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

News Code 1884171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha