حشد الشعبی نے سامراء میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا

عراق کی رضاکار فورسز نے سامراء کے علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورسز نے سامراء کے علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد سامراء میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جنھیں عراق کی رضاکار فورسز حشد الشعبی کے اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی دقیق اطلاعات کے بعد کی گئی۔

News Code 1883975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =