14 ستمبر، 2018، 6:25 PM

امریکہ میں غیر ملکی افراد کی شرح پیدائش میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں غیر ملکی افراد کی شرح پیدائش میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں پیدا ہونے والے غیر ملکی افراد کی تعداد میں گزشتہ 100 سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے غیر ملکی افراد کی تعداد میں گزشتہ 100 سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں رہائش پذیر غیرملکی افراد کی تعداد سال 2017 میں 4 کروڑ 45 لاکھ تک جاپہنچی جو ایک برس میں 1.8 فیصد اضافہ ہے۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ قانونی امیگریشن کو محدود کرنا چاہتے ہیں اور 2017 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری اور ڈی پورٹ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مائیگریشن پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ماہر شماریات رینڈی کیپس کا کہنا تھا کہ حکومت نے قانونی امیگریشن کو زیادہ محدود نہیں کیا اور امریکہ میں بے پناہ ملازمتیں گزشتہ برس غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنیں۔

ادارہ شماریات کے اندازے کے مطابق سال 2017 میں امریکہ کی آبادی کا 13.7 فیصد حصہ غیر ملکی افراد پر مشتمل تھا جبکہ 2016 میں یہ شرح 13.5 فیصد تھی۔ امریکہ کی آبادی میں مذکورہ اضافہ 1910 کے بعد ہوا ہے، جب آبادی کا 14.7 فیصد حصہ غیر ملکیوں پر مشتمل تھا۔

News Code 1883950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha