مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ دیالی کی عدالت نے بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بصرہ کے گورنر نے بصرہ کے سابق پولیس سربراہ جاسم السعدی پر الزامات کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بصرہ کے گورنر نے سابق پولیس سربراہ پر رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بات سے وزير اعظم حیدر العبادی کو بھی آگاہ کردگیا ہے۔
عراق کے صوبہ دیالی کی عدالت نے بصرہ کے گورنر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
News Code 1883940
آپ کا تبصرہ