مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبہ ہنان میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے ہیں۔ راہگیروں پر کار چڑھانے کا واقعہ ہنان کے شہر ہینگ یانگ کے بن جیانگ اسکوائر میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے چند افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا گیا۔ حکام کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی یا غلطی قرار دینے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی راہگیروں پر چڑھائی۔ میڈیا کے مطابق راہگیروں پر گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
چین کے صوبہ ہنان میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1883912
آپ کا تبصرہ