مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا نے ترجمان پولیس چیف کے حوالے سے کہا کہ دھماکہ کابل کے علاقے تیمانی میں لوگوں کے مجمع میں ہوا۔ خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے سابق افغان جنگجو لیڈر احمد شاہ مسعود کی برسی منانے والوں کو نشانہ بنایا۔ کابل میں ہونے والے اس خود کش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1883807
آپ کا تبصرہ