مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اسپورٹس کمپلیکس پر دو خودکش حملوں میں 18افراد ہلاک اور50زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں دشت برچ میں واقع اسپورٹس کمپلیکس کے ریسلنگ کلب میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں18افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان وزارت صحت کے ترجمان واحد مجور نے بھی18افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 50افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کابل میں ایسے وقت میں خودکش حملے ہوئے ہیں جب امریکی وزیر دفاع کابل اور امریکی وزیر خآرجہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اسپورٹس کمپلیکس پر دو خودکش حملوں میں 18افراد ہلاک اور50زخمی ہو گئے۔
News ID 1883697
آپ کا تبصرہ