مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں میں 4 صحافیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح افغان دارالحکومت کے علاقے ششدرک میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پہلے دھماکے میں خودکش حملہ آور نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا، جس میں موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے افغان وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دونوں حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 27 کے زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان اموات میں اضافے کا امکان ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں میں 4 صحافیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1880388
آپ کا تبصرہ