ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔ افغان حکام نے ننگر ہار کے ضلع مہمند درا میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں 68 افراد کی ہلاکتوں اور 165افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز ننگر ہار میں ہونے والے خود کش دھماکے میں مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لے احتجاج کر رہے تھے۔ ننگر ہار خود کش حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک قبول نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1883883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =