11 ستمبر، 2018، 6:34 PM

افغانستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

افغانستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے میں 30 افرادہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے  میں 30 افرادہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں  طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News ID 1883864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha