ہندوستانی وفد آبی معاملات پر مذاکرات کے لئے کل پاکستان پہنچےگا

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آبی معاملات پر مذاکرات کیلئے ہندوستان کا وفد کل پاکستان پہنچےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آبی معاملات پر مذاکرات کیلئے ہندوستان کا وفد کل پاکستان پنہچےگا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد نے واہگہ بارڈر کے راستے آج لاہور پہنچنا تھا ،بھارتی وفد لاہور کی سیر کرنا چاہتا تھا تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر وفد کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل ہو گیا ۔ پاک بھارت آبی معاملات پر مذاکرات کیلئے بھارتی وفدکل واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا،بھارتی وفدواہگہ سے اسلام آبادروانہ ہوگا۔پاکستانی انڈس واٹرکمیشن سے2روزہ مذاکرات اسلام آبادمیں ہوں گے،بھارتی وفد دو دن قیام کے بعد 30 اگست کو واپس روانہ ہوگا۔

News Code 1883426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =