جان مکین کا 81 برس کی عمر میں انتقال

امریکی سینیٹر جان مکین کا 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر جان مکین کا 81  برس کی عمر میں  انتقال ہوگيا۔ اطلاعات کے مطابق سینیٹر جان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے اوراس نے جمعہ سے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوبامہ کے مقابلے میں الیکشن ہار گئے تھے۔امریکی سینیٹر مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ اور ویت نام میں جنگی قیدی اور 35 سال تک امریکی سیاست میں رہے۔جان مکین 29 اگست 1936 کو پیدا ہوئے، ان کے والد امریکی نیوی میں کمانڈر اور دادا ایڈمرل تھے۔ جان مکین نے اپنے آباء و اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فوج میں شمولیت اختیار کی اور لڑاکا طیارے کے پائلٹ بن گئے۔

26 اکتوبر 1967 کو ہنوئی میں ان کے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تو میک کین شدید زخمی ہو گئے مگر جان بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہیں جنگی قیدی بنا لیا گیا اور 15 مارچ 1973 کو انہیں رہا کیا گیا۔ جان مکین ایران مخالف مؤقف رکھنے میں مشہور تھے۔

News Code 1883391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =