25 اگست، 2018، 7:07 PM

اسلام آباد میں آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد میں آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات آنے والی آندھی اور موسلا دھار بارش نے شہرمیں درختوں کو اکھاڑ دیا، بجلی کی تاریں گرا دیں، شہر کے مختلف سیکٹرز میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات آنے والی آندھی اور موسلا دھار بارش نے شہرمیں درختوں کو اکھاڑ دیا، بجلی کی تاریں گرا دیں، شہر کے مختلف سیکٹرز میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے سڑکوں سے درخت اٹھا کر ٹریفک کو بحال کر ایا،آندھی کے باعث بجلی کی تاریں گر گئیں جس نے مختلف سیکٹر میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی۔ ادھر آئیسکو کے مطابق عملہ درخت ہٹا کر بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا، سیکٹر ایف سیکس اورایف سیون میں بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی علاقوں میں کام جاری ہے، بجلی جلد بحال کر دی جائے گی۔

News Code 1883384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha