21 اگست، 2018، 10:10 AM

ایران نے مقامی سطح پر " کوثر نامی" جنگی طیارہ تیار کرلیا

ایران نے مقامی سطح پر "  کوثر نامی" جنگی طیارہ تیار کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی مسلح افواج نے دفاعی صنعت کے دن کی مناسبت سے مقامی سطح پرتیار کئے گئے " کوثر نامی" جنگی طیارہ کی رونمائی کی ہے یہ طیارہ جدید ترین ٹیکنالوجی ابونیک سے لیس ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی مسلح افواج نے دفاعی صنعت کے دن کی مناسبت سے مقامی سطح پرتیار کئے گئے  "  کوثر نامی" جنگی طیارہ کی رونمائی کی ہے یہ طیارہ جدید ترین ٹیکنالوجی ابونیک سے لیس ہے۔

ایرانی سائنسدانوں ، دفاعی ماہرین اور اسلامی جمہوریہ ایران کی یونیورسٹیوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ایران نے کوثر جنگی طیارہ تیار کیا ہے یہ جنگی طیارہ چوتھی نسل کے جنگي طیاروں میں شامل ہے جو پیشرفتہ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے ایران کے آسمان کی حفاظت ، ساقی کوثر کے نام سے مزین جنگی طیارے " کوثر " کے حوالے کی ہے۔

News ID 1883249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha