20 اگست، 2018، 6:42 PM

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نو منتخب  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے معاشی، قتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کیا، ملکی معیشت اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی زیر غور آئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خطاب میں پیش کردہ نکات اور وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹاسک سونپ دیئے، جبکہ انہوں نے وزارتوں میں سادگی اپنانے اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات بھی کردی ہیں۔

News ID 1883242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha