کابل میں اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 25 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ موعود اکیڈمی کے باہر زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں  25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا جب کہ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت درس گاہ میں 100 سے زائد طلبا موجود تھے، دھماکے کے بعد درس گاہ میں افراتفری مچ گئی اور ہر جانب دھواں پھیل گیا، دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی  گروپ نے   قبول نہیں کی ہے۔

News Code 1883094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =