عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری ہوئی۔ تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اسد قیصر نے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار خورشید شاہ کو شکست دے دی۔  اسد قیصر نے 176 جب کہ خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا اور  صدر مملکت ممنون حسین  18 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔ وزارت عظمیٰ کے لیے عمران خان کی پوزیشن مضبوط ہے جب کہ شہباز شریف کے نام پر اپوزیشن جماعتیں اختلافات کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے (ن) لیگ کو تجویز پیش کی ہے کہ شہباز شریف کے بجائے سردار ایاز صادق، خواجہ آصف یا کسی اور سینئر رہنما کا نام سامنے لے آئیں تووہ آصف زرداری اوربلاول بھٹوکو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دینے پر رضامند کرلیں گے۔

News Code 1883091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =