مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے با ضابطہ دعوت نامے ہندوستان کے سابق کرکٹر کپل دیو اور سدھو کو مل گئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی وزیر اعظم کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی جس کے لیے سابق بھارتی کپتان کپل دیو، نوجوت سدھو اور سنیل گواسکرکو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کپل دیو اور سدھو نے دعوت نامے ملنے کی تصدیق کر دی ہے،دونوں سابق کرکٹرز حلف برداری کی تقریب سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے۔
پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے با ضابطہ دعوت نامے ہندوستان کے سابق کرکٹر کپل دیو اور سدھو کو مل گئے ہیں ۔
News ID 1882963
آپ کا تبصرہ