عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نےملاقات کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نےملاقات کی ہے ۔ بنی گالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر و دیگر بھی موجود تھے ،اجے بساریہ نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے  ہندوستان کے سابق کرکٹرزکپل دیو ،نوجوت سنگھ سدھو اور سنیل گواسکر تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے دعوت نامے بھجوادیئے ہیں۔

18 اگست کو عمران خان بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھائیں گے ،اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو شرکت کا دعوت نامہ بھجوادیا گیا ہے ۔

News Code 1882951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =