مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمعیت علماء ف کے سربراہ فضل الرحمٰن ان لوگوں میں سے ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے۔ وہابی دہشت گرد کل پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور آج پاکستان کے دشمن بن گئے ہیں۔ پر شیخ رشید نے یوم آزادی نہ منانے کے فضل الرحمٰن کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان مخالف زبان بول رہے ہیں جبکہ شیخ مجیب الرحمٰن شریف برادران کے ہیرو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی تائید کی تھی دراصل یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ختم نبوت کے خلاف سازش کی تھی اور یہی ڈان لیکس کے پیروکار ہیں ۔شریف برادران شیخ مجیب الرحمٰن کو اپنا ہیرو مانتے ہیں مگر یاد رکھیں پوری قوم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر چکی ہےاور13 اگست کی رات کو لال حویلی کے باہر یوم آزادی بھرپور جشن کےساتھ منایا جائے گا۔
پاکستان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمعیت علماء ف کے سربراہ فضل الرحمٰن ان لوگوں میں سے ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے۔ وہابی دہشت گرد کل پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور آج پاکستان کے دشمن بن گئے ہیں۔
News ID 1882924
آپ کا تبصرہ