2 اگست، 2018، 12:49 PM

امریکہ نےترکی کے دو وزیروں پر پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نےترکی کے دو وزیروں پر پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے ایک عیسائی پادری کی گرفتاری کے بدلے ميں ترکی کے وزير داخلہ اور وزیر انصاف پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ترک میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ایک عیسائی پادری کی گرفتاری کے بدلے ميں  ترکی کے وزير داخلہ اور وزیر انصاف پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ ترکی کے دو وزیروں کے ساتھ تجارتی معاملات ممنوع کردیئے گئے ہیں اور ان کے اثاثوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خزآنہ نے ترکی کے ان دو وزيروں کو ترک حکومت کے اقدامات کا مجری اور معاون قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عیسائی پاردی ترکی میں ہونے والے ناکام فوجی کودتا میں ملوث پایا گیا ہے اور وہ اس جرم میں ترکی میں زير حراست ہے۔

News Code 1882734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha