متحدہ عرب امارات نے قطر کے بادشاہ کو خائن قراردیدیا

متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے بادشاہ نے سیاسی مذاکرات مزید بد تر کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قطر کے بادشاہ نے سیاسی مذاکرات مزید بد تر کردیا ہے ۔

انور قرقاش کا کہنا ہے کہ قطر کے بادشاہ خود جمہوریت کے بات کرتے ہیں جب خود قطر میں جمہوریت کا کوئی نام نشان نہیں ہے۔ انور قرقاش نے قطر کے بادشاہ پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے بادشاہ تو اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے ہر اول دستے میں شامل ہیں۔  قطر کے بادشاہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ خیانت کرکے دوسروں کو صبر کی تلقین کررہے ہیں۔ اس سے قبل قطر کی وزارت خآرجہ نے کہا تھا کہ قطر متحدہ عرب مارات کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ کرنے کا خواہاں نہیں ہے لیکن متحدہ عرب امارات مذاکرات کا خواہاں نہیں ہے۔

News Code 1882482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =