قرقاش کا قطر پر شدید حملہ

متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش نے قطری حکام پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش نے قطری حکام پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

انور قرقاش نے کہا کہ قطری حکام  دنیا بھر میں گھوم پھر کردوسرے ممالک سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انھیں دنیا بھر میں گھومنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش نے کہا کہ قطر کی مغربی ممالک کے ساتھ قراردادیں شکست سے دوچارہوجائیں گی اور عالمی اداروں میں شکایت سے بھی قطر کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انور قرقاش نے کہا کہ قطر کو مزدوروں پر تکیہ کرنے سے بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

News Code 1882035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =