18 جولائی، 2018، 1:25 PM

امریکی صدر کی ایرانی صدر سے ملاقات اور گفتگو کے لئے آٹھ بار درخواست

امریکی صدر کی ایرانی صدر سے ملاقات اور گفتگو کے لئے آٹھ بار درخواست

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے آفس کے انچارج نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے ایرانی ٹیم کو 8 بار درخواست دی تھی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی  کے آفس کے انچارج اور مشیر  محمود واعظی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے ایرانی ٹیم کو  8 بار درخواست دی تھی ۔ محمود واعظی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ایرانی صدر اور کابینہ کے اجلاس کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ واعظی نے کہا کہ ایران کی اقتصادی ٹیم کو تبدیل کرنے کا مسئلہ بھی زیر غور ہے۔ واعظی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی صدر کے دورہ نیویارک کے دوران آٹھ بار ملاقات کے لئے ایرانی صدر کی ٹیم کو درخواست دی تھی۔

News ID 1882326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha