14 جولائی، 2018، 7:13 PM

افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری سے41 افراد ہلاک

افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری سے41 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں امریکی فوج کی بمباری سے41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں امریکی فوج کی بمباری سے41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی طیاروں نے صوبہ پکتیا میں بمباری کی جس سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ امریکی فوج نے ضلع زرمت میں بمباری کی جبکہ اس دوران زمینی امریکی فوج نے بھی کارروائی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج نے شملزئی گاؤں میں عام شہریوں کے گھروں پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خاصدارنامی شخص کا مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا اور وہاں موجود15افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جاں بحق ہوگئے۔ بمباری کے بعد جب علاقہ مکین لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے وہاں پہنچے تو امریکی طیاروں نے پھر بمباری کردی جس مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک پر تسلط قائم کرنے کے لئے امیرکہ کی بھر پور مدد کررہا ہے ۔

News ID 1882210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha