مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الرائے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اردن کی سرحد پر شامی فوج کی موجودگی مثبت اور مفید قدم ہے جس سے دہشت گردی کے خاتمہ اور اقتصادی رونق میں مدد ملےگی۔
اردن کی فوج کی شمالی کمان کے فوجی کمانڈر جنرل خالد المساعید نے کہا ہے کہ اردن کی سرحد کے قریب شامی فوج کی موجودگی سے سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور شامی فوج کی سرحد پر موجودگی خوش آیند ہے۔
آپ کا تبصرہ