مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف فوجی بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے خلاف ٹوئیٹر پر فعال مجتہد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عربوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیارون سے استفادہ کررہا ہے اور وہ اسرائيلی ہتھیاروں کو یمنی عوام کے قتل عام میں تجربہ کررہا ہے۔ مجتہد نے اپنے مقالے میں سعودی رعب کے ہولناک جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات امریکی کانگریس کی اطلاعاتی کمیٹی کے قریبی ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف فوجی بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔
News ID 1882012
آپ کا تبصرہ