مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین آپ اور جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 30 طالبان اور 10فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین آپ کے دوران فضائی اور زمینی حملے کئے جسکے نتیجے میں 24 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اس موقع پر جھڑپوں میں10 فوجی بھی مارے گئے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین آپ اور جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 30 طالبان اور 10فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
News ID 1881960
آپ کا تبصرہ