مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے جارح اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر کم فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے سعودی عرب کی حملہ آور فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر دشمن کے فوجی ٹھکانوں کو کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب اتحاد کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ