مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کا دارالحکومت دہلی خواتین کےلئے غیر محفوظ ہے جہاں ہر روز کم سے کم 10 خواتین کو اغوا کیا جاتا ہے۔
ہندوستانی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں روزانہ 10خواتین کو اغوا کیا جاتا ہے یعنی ہردو گھنٹے میں ایک خاتون اغوا ہورہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں اب تک دہلی سے 1800 سے زائد خواتین اغوا ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ برس 3ہزار 761سے زائد خواتین کےاغوا کے مقدمات درج کئے گئے ۔
سیکورٹی اداروں کی جانب سے فراہم کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال 15 جون تک دہلی میں 18 سو سے زائد خواتین اغوا ہوئیں جبکہ 15 سو سے زائد سے جنسی زیادتی اور بارہ سو سے زائد گھریلو تشدد کے کیس رجسٹر کئے گئے۔پولیس حکام کے مطابق اغوا کار خواتین کو شاپنگ مالز، کالجز اور ریستوران کے قریب واردات کا نشانہ بناتے ہیں جن میں سے اکثریت کی عمر18 سے 30 سال کے درمیان ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ