25 جون، 2018، 1:32 PM

ایران کی ہرات میں شیعہ ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام توکلی کے بہیمانہ قتل کی مذمت

ایران کی ہرات میں شیعہ ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام توکلی کے بہیمانہ قتل کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے شہر ہرات میں ممتاز شیعہ عالم دین شہید حجۃ الاسلام محمد جعفر توکلی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن افغانستان میں مختلف مذاہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے افغانستان کے شہر ہرات میں ممتاز شیعہ عالم دین شہید حجۃ الاسلام محمد جعفر توکلی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن افغانستان میں مختلف مذاہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہید توکلی کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ امید ہے کہ  افغانستان کے مسلمان اختلاف پیدا کرنے کے سلسلے میں دشمن کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ افغان قوم  باہمی اتحاد کو توڑنے کی وہابی دہشت گرد وں کو اجازت نہیں دے گی ۔

News ID 1881693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha