مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں سرفہرست ہے جہاں عیسائیوں اور مسلمانوں کو سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بین الاقومی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے میں دنیا کے 198 ملکوں میں مذہبی پابندیوں کا جائزہ لیا گیا، بین الاقوامی سروے کے مطابق 28 فیصد ملکوں میں مذہبی پابندیوں کی شرح انتہائی زیادہ ہے، دنیا بھر میں مذہبی تعصب اور پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے، دنیا بھر میں عیسائی اور مسلمان سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں۔
ہندوستانی معاشرتی اعتبار سے سب سے زیادہ مذہبی تعصب والا ملک ہے، زیادہ مذہبی پابندیوں والے دیگر ممالک میں مصر، روس، انڈونیشیا اور ترکی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 55 ممالک میں یہ شرح انتہائی زیادہ رہی، مختلف مذاہب کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہےجب کہ 144ملکوں میں عیسائی اور 142 ملکوں میں مسلمان اس کی زد میں رہے۔
آپ کا تبصرہ