24 جون، 2018، 1:12 PM

نواز شریف کے قریبی 23 بیوروکریٹس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز

نواز شریف کے قریبی 23 بیوروکریٹس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چیئرمین جسٹس (ر) جاید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی 23 بیوروکریٹس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چیئرمین جسٹس (ر) جاید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی 23 بیوروکریٹس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی تجویز پیش کردی ہے۔نیب کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام ان بیورو کرویٹس کی جانب سے کرپشن کے مختلف مقدمات میں اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان بیوروکریٹس کے ناموں کی حتمی فہرست تیار کرلی گئی ہے جبکہ انہیں ملنے والی " مراعات " کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

News ID 1881658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha