مہر خبـررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات اتوار کو ایک ساتھ منعقد ہوں گے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ انتخابات کے ذریعے ترک صدر رجب طیب اردوغان اور ان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نیا مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ 24 جون کو ہوں گے، یہ انتخابات 3 نومبر 2019 کو طے شدہ الیکشن سے 16ماہ قبل ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات کے ذریعے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان اور حکمران جماعت نیا مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔صدارتی الیکشن دو مرحلوں میں مکمل ہوگا۔پہلا مرحلہ 24 جون کو منعقد ہوگا۔کوئی بھی امیدوار اگر 51 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو معاملہ دوسرے مرحلے تک جائے گا۔جس کا انعقاد 8 جولائی کو ہوگا۔صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوغان کے مقابلے میں دیگر 5 امیدوار میدان میں ہیں ، جبکہ پارلیمانی انتخابات میں 600 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہونی ہے۔ترکی میں جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔ان انتخابات کے بعد ملک میں صدارتی نظام نافذ کردیا جائے گا جس سے صدر کے اختیار ات میں اضافہ ہوگا۔
ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات اتوار کو ایک ساتھ منعقد ہوں گے ہیں۔
News ID 1881593
آپ کا تبصرہ