18 اپریل، 2014، 12:14 PM

اردوغان

ترک وزیراعظم کو صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت

ترک وزیراعظم کو صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت

مہر نیوز/ 18 اپریل / 2014 ء :ترک وزیراعظم رجب طیب اردوغان کو ان کی عدالت و ترقی پارٹی نے صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوغان کو ان کی عدالت و ترقی پارٹی نے صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک حکمراں جماعت عدالت و ترقی پارٹی کے سربراہ وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کیلیے رائے طلب کی، اس سلسلے میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ کرائی گئی۔ پارٹی کے اکثر رہنما ؤں اور ارکان نے رجب طیب اردوغان کے حق میں ووٹ دیا۔

News ID 1835209

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha