مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی بحری فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں جنگی مشقوں کے دوران زمین سے فضا میں ہدف کا کامیاب تجربہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے چین کی بحری مشقوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی جانب سے ایسے وقت میں جنگی مشق کی گئی جب 13 جون کو امریکی فضائی جہازوں نے متنازع جزائر کے گرد چکر لگائے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے چین کے دورے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ چین سمندر میں بھی جنگی محاذ چاہتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی فضائیہ کے بی 52 بمبار طیارے نے متنازع علاقے کے گرد چکر لگائے جس پر چین نے کڑی تنقید کی تھی۔
چین کی بحری فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں جنگی مشقوں کے دوران زمین سے فضا میں ہدف کا کامیاب تجربہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے چین کی بحری مشقوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1881486
آپ کا تبصرہ