مہر خبررساں ایجنسی نے اے آر وائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے کہا کہ وہ افغان حکومت اورطالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ عید کے موقع پر افغانستان میں سیز فائر کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ افغان حکومت طالبان اورعوام کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔افغان صدر کی سیز فائر میں توسیع اور مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے۔ افغان فوجیوں اور طالبان کی ملکر نماز عید ادا کرنے کی تصویر دیکھی اور پور ے افغان معاشرے میں مذاکرات پر مثبت ردعمل دیکھا جارہاہے ۔ افغان فوجی اور طالبان اگر اکٹھے نما ز پڑھ سکتے ہیں توان کے لیڈر بھی بات چیت اور مذکرات سے اختلافات ختم کر سکتے ہیں۔ امریکہ امن مذاکرات میں سہولت کاری ،شرکت اور معاونت کیلئے تیارہے ۔
امریکہ نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
News ID 1881474
آپ کا تبصرہ