مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک جبکہ پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے حملے میں 3 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔ شہید ہونے والی فوجی جوانوں میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ شمالی وزیرستان کی سرحد شوال پر کیا۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک جبکہ پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
News ID 1881445
آپ کا تبصرہ