15 جون، 2018، 6:43 PM

مسجدالحرام میں ایک اور شخص نے خودکشی کرلی

مسجدالحرام میں  ایک اور شخص نے خودکشی کرلی

مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں ایک شخص نے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں ایک شخص نے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اطلاعات کے مطابق ایک ایشیائی شخص نے حرم شریف کی بالائی منزل سے آج صبح چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ نیچے گرنے سے مطاف میں موجود ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ یہ ایک ہفتے کے اندر مسجد الحرام میں خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔واضح  رہے کہ چند روز قبل بھی ایک پاکستنای نژاد  فرانسیسی شخص نے مسجدالحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

News Code 1881431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha